شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بھارتی پائلٹ کا گاؤں کے بزرگوں کیلئے فضائی سفر کا تحفہ


نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ویکاس جیانی نے بطور پائلٹ پہلی کامیاب پرواز کرنے کے بعد اپنے گاؤں کے 22 معمر افراد کو جہاز کا سفر کروایا۔ نوجوان پائلٹ ویکاس جیانی کا تعلق بھارتی شہر جالندھر کے گاؤں سارنگ پور سے ہے، جن کا خواب بچپن سے ہی پائلٹ بن کر اپنے گاؤں کا نام روشن کرنا تھا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویکاس جیانی نے بطور پائلٹ

پہلی کامیاب پرواز کرنے کے بعد اپنے گاؤں کے 22 افراد کو جہاز کا سفر کروایا، جن میں سب کی عمر 70 برس سے زائد تھی۔ انہوں نے گاؤں کے بزرگوں کو اپنی فلائٹ میں نئی دہلی سے امرتسر کا ہوائی سفر کروایا، جس کے بعد ان بزرگوں نے گولڈن ٹیمپل، جلیاںوالہ باغ اور واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ان تمام بزرگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ بھی کبھی جہاز کا سفر کریں گے۔ ویکاس کے والد مہیندرا کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو شروع سے یقین تھا کہ وہ ایک دن ضرور پائلٹ بنے گا اور آج وہ ایک کامیاب پائلٹ ہے۔والد کے مطابق ویکاس ہمیشہ بڑوں کا ادب و احترام کرتا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ آج کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس