شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سعودی عرب تیار،پاکستان کوشاندارتحفہ دیدیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر بر ائے کامرس، ٹیکسٹائل انڈسٹری اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہو گئی ہے، گوادر میں آئل سٹی بھی بنائے گی۔منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق دائود نے کہا کہ پاکستان جلد کئی ممالک

کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کرے گا، اس حوالے سے متعدد ممالک کے ساتھ بات چیت کا عمل آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کے وفد نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران یقین دہانی کرائی کہ سعودی حکومت گوادر میں آئل سٹی قائم کرنے اور پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے پاکستانی مصنوعات کو موثر انداز میں بیرون ممالک میں فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

سعودی حکومت پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے ..

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس