شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عارف لوہار کو برطانیہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا


لاہور: (نیوزڈیسک) لوک گلوکارعارف لوہار نے 10 برس بعد برطانیہ میں پرفارم کرکے شائقین کے دل جیت لئے جبکہ انہیں وہاں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عارف لوہار نے سولو پرفارمنس دی، شو میں پاکستانی اور بھارتی شائقین کے علاوہ برطانیہ کے مقامی

لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور انکی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر ایک بین الاقوامی تنظیم برائٹ ایشیا ایوارڈ یو-کے کی طرف سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ عارف لوہار گزشتہ شب وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا برطانیہ میں مجھے توقع سے زیادہ پذیرائی ملی، میرے مداحوں کی بڑی تعدادنے خوشی کا اظہارکیا انکی محبت اور پذیرائی میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس