شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ڈی جی آئی ایس آئی کس کوتعینات کیاگیا،جان کرعوام اورفوجی حلقوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی


راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعینایاں عمل میں لائی گئی ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کردیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر

منگلا تعینات کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹک اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف جب کہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے تاہم ان کی مدت ملازمت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کور کمانڈر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس