شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

خبردار! موبائل فون پر اپنی بنک اکاؤنٹ تفصیلات کسی سے شئیر نہ کریں


کراچی (نیوزٖڈیسک) : موبائل فون پر اکثر صارفین کو جعلی کالز موصول ہوتی ہیں جن پر انہیں مختلف اسکیموں کے تحت نقد انعامات جیتنے کی خوشخبری سنائی جاتی ہے اور بھولے شہری اسی خوشی میں اپنی تمام تر تفصیلات فون پر موجود شخص کو فراہم کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں موبائل فون پر اپنے بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے والا شخص 2 ملین روپے

سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بنت خان نامی ایک شخص کو موبائل فون پر بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے دو ملین روپے غائب ہوگئے۔ بنت خان کراچی کا رہائشی ہے۔ 9 ستمبر کو کراچی کے رہائشی مذکورہ رہائشی کو فون کال موصول ہوئی، جس میں شہری سے اس کی بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات دریافت کی گئیں۔ فون کرنےوالے شخص نے شہری سے بات کرتے ہوئے خود کو ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے طور پر متعارف کروایا۔ بنک تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر فون کرنے والے شخص نے بنت خان کو دھمکایا کہ اگر تفصیلات فراہم نہ کیں تو میں شمالی وزیرستان میں موجود تمہاری جائیداد کو تباہ کر دوں گا۔ بنت خان نے ایف آئی اے کو دوران تفتیش بتایا کہ اس شخص کے اتنا کہنے پر میں گھبرا گیا اور اپنے بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات اسے فراہم کر دیں۔ ایف آئی اے نے یہ معاملہ بینکنگ کورٹ کو بھجوا کر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔تحقیقات کے بعد ایجنسی کو موصول ہونے والی خبروں کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ایسے کئی فراڈ افراد کام کر رہے ہیں جو شہریوں کو اسی طرز پر لُوٹتے ہیں۔ ایف

آئی اے کے مطابق اس معاملے میں تین افراد کے نام سامنے آئے ہیں جن میں محمد اقبال،محمد اسلم اور رحمان شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ دس لاکھ روپے کی رقم جھنگ میں بشریٰ ظہور کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔جس کے بعد اس رقم کو 25 مختلف موبائل اکاؤنٹس سے نکلوایا گیا۔ایف آئی اے حکام نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس