شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ڈیٹا ہیک ہونے کے بعد گوگل پلس بند کرنے کا اعلان


نیو یارک (نیوزڈیسک) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ‘گوگل’ نے اپنی سوشل شیئرنگ ویب سائیٹ ‘گوگل پلس’ کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔خیال رہے کہ گوگل پلس کو 7 سال قبل جون 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس سوشل شیئرنگ پیج کا مقصد فیس بک جیسی ویب سائیٹس کا مقابلہ کرنا تھا۔ اگرچہ گوگل کے یوٹیوب اور جی میل سمیت اس کی

سرچ انجن کا کوئی ثانی نہیں تاہم اس کے ‘گوگل پلس’ نے فیس بک سمیت کسی بھی حریف سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اور ویب سائیٹ کے مقابلے کم شہرت حاصل کی۔ رواں برس مارچ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ہیکرز نے گوگل پلس سمیت گوگل دیگر 5 لاکھ صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کی انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی تاہم گوگل نے ابتدائی طور پر اس خبر سے انکار کیا تھا تاہم گوگل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے متاثرہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرلیا اور اب گوگل پلس کو بند کیا جائے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس