شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

137روپے توشروعات ہے ڈالرمزیدکتنامہنگاہونے والاہے ،سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی زیدی نے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں علی زیدی سے ڈالر کی اُڑان سے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے سُنا ہے کہ ڈالر 140 روپے تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی الیکشن

سے قبل میرے پاس آئی تھی۔اب تو ان جے آئی ٹیز کے عدالت میں جمع ہونے کا انتظار کر رہا ہوں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں آپ کو پورٹس صاف کرکے دکھاؤں گا ، میں پورٹس کو منافع بخش بناؤں گا۔ واضح رہے کہ آج صبح انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 124.25 روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے بیان میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے جو تشویشناک ہے۔ ملک میں معاشی بحران کے خدشے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایم ایف بورڈ ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ نے پاکستان کو خبردار کیا کہ الیکشن سے قبل مالیاتی خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 5 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ درآمدات میں اضافے سے جاری

کھاتوں کا خسارہ مجموعی پیداوار کے 4 اعشاریہ 8 فیصد تک رہنے خدشہ ہے جبکہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف سے زیادہ رہے گا۔ اس میں کمی کے لئے حکومت کو ٹیکس میں اضافہ کرنا ہو گا۔ آئی ایم ایف نے دسمبر میں روپے کی قدر میں آنے والی کمی کو سراہا اور کہا کہ روپے کی قدر میں لچک ہونی چاہئیے ۔ روپے کی قدر میں کمی سے برآمدات بڑھے گی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اگر روپے کی قدر میں اسی طرح کمی آتی رہی تو ملکی قرضوں کی مالیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

میں نے سُنا ہے کہ ڈالر 140 تک جائے گا

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس