شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے روبوٹک کھیت تیار


لاہور(نیوزڈیسک) روبوٹک سائنس میں حیران کن ایجادات کرنیوالی کمپنی آئرونکس نے روبوٹک کھیت تیار کرلیا ہے۔ اس روبوٹک کھیت میں بیج سے فصل پکنے کے تمام مراحل خودکار نظام کے تحت طے پائیں گے ۔ پودوں کی دیکھ بحال اور حفاظت کیلئے افرادی قوت کی ضرورت نہیں ہوگی اسی طرح پودوں تک سورج کی روشنی کی رسائی اور پانی دینے

کیلئے بھی کسان کی ضرورت نہیں ہوگی۔بیج بونا ہو یا پتوں کی تراش خراش کرنا ہو یا پھر قلم لگانی ہو یہ تمام امور انتہائی خوش دلی کیساتھ خود کار نظام کے تحت سر انجام پائینگے۔ اس نظام میں کامیابی کا تناسب حیران کن طور پر انتہائی زیادہ ہے ۔ روایتی طور پر ایک ایکڑ زمین پر جتنی فصل اگائی جا سکتی ہے اتنے ہی رقبے پر اس روبوٹک کھیت میں 30 گنا زیادہ فصل تیار کی جاسکتی ہے جبکہ اس سے 90 فیصد پانی کی بچت بھی ہوگی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس