شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اناللہ واناالیہ راجعون بیگم کلثوم نواز کے بعد شریف خاندان میں ایک اور اچانک موت کی افسوسناک خبر آگئی


فیصل آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔مرحومہ زہرہ بیگم سابق رکن قومی اسمبلی چودھری شیر علی کی اہلیہ تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی والدہ کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔مرحومہ زہرہ بیگم سابق وزیراعظم نواز شریف کی فرسٹ

کزن بھی تھیں۔(ن) لیگ کی اہم پی اے ثانیہ ملک نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے ، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ” ہمارے پیارے بھائی لیڈر عابد شیر علی صاحب کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوگیا ہے اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے! آمین” جس کے بعد (ن) لیگی حلقوں میں سوگ کا سماں بندھ چکا ہے ۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس