شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

شہباز شریف کی گرفتاری کا بدلہ؟ ن لیگ حکومت کیخلاف کیاکرنے والی ہے؟ پی ٹی آئی کیلئے بُری خبر آگئی


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری کو نا قابل قبول قرار دے دیا ہے۔۔نواز شریف بھی شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد بہت متحرک نظر آتے ہیں۔۔ن لیگ نے اب باقاعدہ طور پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے

مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔نواز شریف نے آج سے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے آج سے باقاعدہ طور پر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینئر لیگی قیادت شرکت کریگی جبکہ اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کرینگے۔اس حوالے سے بتایاگیا ہے کہ نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ اپنے چھوٹے بھائی اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کے بعد کیا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز جاتی امراء میں شریف فیملی کے اہم میٹنگ ہوئی جس میں نوازشریف سمیت مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بڑے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف ان کے چھوٹے بھائی سلمان شہباز شریف شریک ہوئے تھے۔جس میں یب کے ہاتھوں شہباز شریف

کی گرفتاری کے محرکات کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا۔اور اسی حوالے سے شریف خاندان کے درمیان تفصیلی مشاورت بھی ہوئی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس