شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پی ٹی آئی کے نامور کارکنوں کو سر عام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا


گوجرانوالہ (ویب ڈیسک ) گوجرانوالہ میں تھانہ کہیالی کی حدود میں فائرنگ سے 2؍ افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن تھے ۔ضیغم اور قیصر کو حملہ آوروں نے مدنی روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے کی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل

کردیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کو 2 سال بیت گئے جبکہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ گرفتار قاتل انجام کو پہنچیں گے ‘زہرہ آپا کی ہمت اور ان کی قربانی کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو 18 مئی 2013 ء کی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کی رہائشگاہ کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔قتل کی یہ واردات کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 پر ری پولنگ کے موقع پر ہوئی۔زہرہ شاہد پی ٹی آئی سندھ میں ویمن ونگ کی سربراہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن تھیں ۔ زہرہ شاہد کی دوسری برسی کے موقع پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ 2 سال قبل بہادر زہرہ آپا کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ دھاندلی کیخلاف مظاہرے سے واپس آرہی تھیں ان کی ہمت ، حوصلے اور قربانی کو بھلایا نہیں جاسکتا۔زہرہ شاہد کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگااس سے قبل قتل کی واردات کے 20 ماہ بعد رینجرز نے کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار سے زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں کلیم نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا زہرہ شاہد قتل

کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس