شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عثمان بزدار کی جگہ نیا وزیر اعلیٰ لانے کا معاملہ عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا


لاہور(ویب ڈیسک) تمام غلط فہمیاں اور افواہیں دم توڑ گئیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہونے اور مختصر عرصہ بعد انکی جگہ نیا وزیراعلیٰ تعینات کیے جانے کی خبروں کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیاہے کہ جب تک پی ٹی آئی کی حکومت ہوگیاس وقت تک عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے ۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ وہ سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ ثابت ہونگے ، شہباز شریف کی طرح نقلی نہیں بلکہ اصل خادم اعلیٰ ہونگے ۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے انتہائی پسماندہ علاقے سے ہے ایسا علاقہ جہاں انسان کی قدر جانور سے زیادہ نہیں ۔ جہاں کوئی جانا بھی پسند نہیں کرتا ، انکے خلاف بہت پراپیگنڈہ ہو رہا ہے میں میڈیا پر ان کے بارے میں بڑی باتیں سن رہاہوں،سردارعثمان بزدارتبدیلی کانام ہے ،وہ کرپشن نہیں کریں گے ، تبدیلی یہ ہے ، عثمان بزدارنے بیرون ملک علاج کیلئے نہیں جانا، ان کو پتہ ہے کہ ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا عثمان بزدارجانتے ہیں آلودہ پانی سے کتنے لوگ مرتے ہیں،وہ عام آدمی کادردرکھتے ہیں،عثمان بزدارمیں عجز وانکساری ہے ،شہباز شریف کسی سے نہیں ملتے تھے وہ تواپنے ایم پی ایز کو دو،دو،تین تین سال نہیں ملتے تھے جبکہ یہ سب لوگوں سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا جب تک پی ٹی آئی کی حکومت ہے عثمان بزداروزیراعلیٰ رہیں گے ، عثمان بزدارکی شرافت کالوگ غلط اندازہ لگارہے ہیں،سابق دور میںوزیراعلیٰ ہاؤس میں ہرماہ55 لاکھ روپے خرچ

ہوتے تھے ۔اب 8 لاکھ خرچ ہے دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر زمان پارک کے باہرڈی ایچ اے سٹی کے متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا،پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔مظاہرین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین کی گرفتاری کے بعد ان کے ر شتہ دار ریس کورس تھانے کے باہر پہنچ گئے اور انہوں نےحکمرانوں اور صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خود حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیتی رہی ہے جب کہ ہم اپنے حق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں تو ہمیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ادائیگی کے باوجود ہمیں پلاٹس نہیں دئیے جا رہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس