شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سا دگی کی مثا لیں دینے والے تیا ر ہو جائیں عثما ن بزدار کی کلا ئی پر بند ھی اس گھڑی کی قیمت کتنے لا کھ ہے ؟ جان کر ہر کو ئی سر پکڑ لے گیا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، سادگی کی مثال دینے والے خود فضول خرچیوں میں مصروف، عثمان بزدار کی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟ سن کر آپ کو بھی زور دار جھٹکا لگے گا.عمران خان نے جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے منتخب کیا تو عمران خان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انھوں نے

بتایا کہ عثمان بزدار کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی غربت میں گزاری ہے. عمران خان نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار کے گھر بجلی بھی نہیں ہے!اسکے بعد جب عثمان بزدار کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتا چلا کہ انکے پاس 2.5 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں. اسکے علاوہ انکے پاس 20 تولے سونا، 50 ہزار کا فرنیچر، 24 لاکھ کے تین ٹریکٹر، اور 36 لاکھ کی دو گاڑیاں موجود ہےحال ہی میں عثمان بزدار نے سب انسپکٹر موٹروے فیصل آباد چوہدری امیتاز سے ملاقات کی. اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کی گھڑی نے سب کی توجہ چھین لی! یہ کوئی معمولی گھڑی نہیں، بلکہ ایک نہایت مہنگی گھڑی ہے. گھڑی اتنی مہنگی ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ عوام اتنا ایک سال میں بھی نہیں کماتی ہوگی. گھڑی نہیں بلکہ Rolex Daytona ہے. اگر آپ لوگ گوگل پر اس گھڑی کو سرچ کریں تو پتا چلتا ہے کہ یہ گھڑی 18 کیرٹ سونے سے بنی ہے اور اسکی قیمت 16 ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی 19 لاکھ 82 ہزار روپے بنتی ہے. یعنی 20 لاکھ کی گھڑی!اس مہنگی ترین گھڑی پر آپکا کیا کہنا ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور

کیجیے. یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے شریف خاندان پر خوب تنقید کی جاتی تھی کہ نواز شریف کی ویسٹ کورٹ تو اتنے لاکھ کی ہے، مریم نواز کی جوتی تو اتنے لاکھ کی ہے، مگر اب یہ سب دیکھ کر عوام پریشان ہے کہ اس ملک میں آخر کون سا بندہ صحیح ہے؟ عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن جس طرح کے بندے انہوں نے اپنی پارٹی میں شامل کر لیے ہیں، عوام اس چیز سے بلکل خوش نہیں ہے.





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس