شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سمندر پار کتنے ہزار پاکستانیوںکا ووٹ رجسٹرڈ ہو گیا ،الیکشن کمیشن نے بڑی خوشخبری سنادی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے سمندر پار ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیئے ، اب تک 6 ہزار 319 ووٹرز نے خود کو رجسٹرد کرالیا، 9 ہزار 965 پاکستانیوں نے آئی ووٹنگ سسٹم پر اکا ئو نٹ بنایا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 6 ہزار 319 ووٹرز نے خود کو رجسٹرد کرالیا ہے۔ آئی ووٹنگ اکا ئو نٹ استعمال کرنیوالوں کی

تعداد 10 ہزار سے بھی کم ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایاکہ 9 ہزار 965 پاکستانیوں نے آئی ووٹنگ سسٹم پر اکا ئو نٹ بنایا ہے۔ الیکشن کمیشن کو تارکین وطن کی 364 شکایات اور انکوائریاں موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ اووسیز پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ سسٹم کے اجرا کو15 روز ہو چکے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس