شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

چہرے کو خوبصورت اور انجکشن لگوا کر رنگ گورا کرنے پر ہونے والی تنقید کے بعد پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے انتہائی اہم قدم اُٹھا لیا۔۔۔


کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے چہرے پر سرجری کرانے اور رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے کے الزامات کا جواب دے دیا۔اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے حال ہی میں کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ پہلے سے مختلف نظرآرہی ہیں اور ان کا رنگ بھی گورا لگ رہا ہے۔یہی وجہ

ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ کے گورے رنگ پر تنقید کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اپنی ناک اور چہرے کی سرجری کرائی ہے جب کہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ عائزہ خان نے دیگر اداکارائوں کی طرح رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوائے ہیں۔تاہم عائزہ خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے نہ ہی چہرے پر کوئی سرجری کرائی ہے اور نہ گورا ہونے کے انجکشن لگائے ہیں، میرا رنگ جیسا بچپن میں تھا ویسا اب بھی ہے، لوگ وقت کے ساتھ بدلتے ہیں اور مزید خوبصورت ہوجاتے ہیں، یہ سب کیمرے کا کمال ہے سرجری کا نہیں“۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس