شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے سے قبل شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا ، پھر نہ کہناخبرنہ ہوئی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) عوام کو اب پاکستان سے باہرکریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنا مہنگا پڑے گا، حکومت نے ٹیکس عائد کر دیا۔گذشتہ حکومت نے جاتے جاتے بھی عوام کی مشکل میں اضافہ کیا، اب چاہئے اب سعودیہ عرب عمرہ یا حج کے سلسلے میں جارہے ہیں یا کسی کام کے سلسلے میں دبئی سمیت کسی اور ملک جا رہے ہیں۔ بینک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے

استعمال پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ایف بی آر کے مطابق بیرون ممالک کارڈ استعمال کرنے کی صورت میں نان فائلر پر 3 فیصد اور فائلر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے یعنی اس میں بھی فائلرز کو 2 فیصد کا فائدہ ہی ہو گا۔ بیرون ممالک سفر کرنے والے پاکستانی اب چاہے ہوٹلز کی بکنگ کرائیں، یا ملک سے باہر شاپنگ کریں، کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی صورت میں ٹیکس تو دینا ہی ہوگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس