شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

’’ جمہوریت کو ان سے شدید خطرہ ہے اس لئے ۔۔۔‘‘آصف زرادری نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے خطرہ ہے جو پارلیمنٹ کے بجائے طاقت سے اپنا ایجنڈہ نافذ کرنا چاہتے ہیں، تمام اداروں کو ان کی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق 15 ستمبر کو جمہوریت کے عالمی دن

کے لیے اپنے پیغام میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ جمہوریت کو لاحق خطرات بھی تبدیل ہو رہے ہیں جن سے عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے،جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اداروں کو ان کی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ آئینی حدود کو پار کرنا جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے جان قربان کرنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو عالمی جمہوری دن پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدب بی بی بے نظیر بھٹو جمہوریت کی سب سے بڑی علمبردار ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس