شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کپتان قائد اعظم کے مزار پر حاضری دینگے یا نہیں ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا


” >کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان 16 ستمبر کو سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ قائد اعظم کے مزار پر حاضری دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی دورے پر پہنچیں گے اور سب سے پہلے قائد اعظم کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم گورنر ہاؤس میں

قیام امن سےمتعلق اجلاس کی سربراہی کریں گے جس میں کراچی آپریشن پر سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گرین لائن بس منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی بعد ازاں عمران خان شیڈول کے مطابق شہر کی سیاسی جماعتوں کے وفود اور تاجروں نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا کراچی کا دورہ ہوگا، عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین نے شہر قائد میں جلسے کیے اور حکومت ملنے کی صورت میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ’میانوالی ریل کار‘ کا افتتاح کرلیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ’میانوالی ریل کار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کا سفر عام آدمی کا سفر ہے اور جو حکومتیں عوام کا سوچتی ہیں وہ ہمشہ اپنا ٹرین نیٹ ورک ٹھیک کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریز ہمارے ملک میں 11 ہزار کلومیٹر ٹریک چھوڑ کرگئے ہیں اور ہم نے 70 سالوں میں صرف 600 کلومیٹر ٹریک بنایا ہے جس سے حکومتوں کی ترجیحات کا تعین ہوتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ قومیں ترقی

نہیں کرتیں جہاں چھوٹا طبقہ امیر ہو اور باقی لوگ غربت میں رہیں، مدینہ کی ریاست میں سرکار مدینہ ﷺ نے عام آدمی کو اٹھایا تو دنیا کی امامت کرنے کے لیے قوم بن گئی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس