شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کابینہ کمیٹی برائےپاک چین اقتصادی راہداری کاوفاقی وزیرخسروبختیارکی زیرصدارت پہلااجلاس


لاہور : تحریک انصاف کی حکومت نے بھی سی پیک پر بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائےپاک چین اقتصادی راہداری کاوفاقی وزیرخسروبختیارکی زیرصدارت پہلااجلاس ہوا جس میں انقلابی فیصلے کئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے 3 ہفتوں سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔
اس حکومت کے آنے کے بعد جن پراجیکٹس کے حوالے سے عوام میں خاصے شکوک شبہات پائے جاتے تھے ان میں ایک سی پیک کا منصوبہ بھی تھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے مبہم موقف نے ان شکوک شبہات کو تقویت بھی تھی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود کے سی پیک کے حوالے سے مبہم بیان نے پاکستان اور اسکے دیرینہ دوست چین میں بھی غلط فہمیاں پیدا کر دی تھیں ،بعد ازاں پاکستانی اور چینی حکومت دونوں کو اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا۔
تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بھی سی پیک منصوبے پر خاطر خواہ توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس سسلے میں کابینہ کمیٹی برائےپاک چین اقتصادی راہداری کاوفاقی وزیرخسروبختیارکی زیرصدارت پہلااجلاس ہوا جس میں انقلابی فیصلے کئیے گئے ہیں۔۔سی پیک منصوبوں اور8ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے لیے جاری تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں کمیٹی ارکان ،متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کابینہ کمیٹی کا سی پیک کے تحت گوادر کو ترقی دینے،اقتصادی زونز بنانے اورسی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپس کےاجلاس اکتوبر میں بلائےجارہے ہیں۔تمام جوائنٹ ورکنگ گروپس کوآیندہ اجلاسوں کیلیےتفصیلی ایجنڈا30ستمبرتک دینےکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس