شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

حسن علی کے نئے ہیراسٹائل کے چرچے


لاہور وکٹ لینے کے بعد ” جرنیٹر اسٹائل” میں خوشی کا اظہارکرنے والے حسن علی اپنے منفرد ہیر اسٹائل کی وجہ سے ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے۔تفصیلات کے مطابق حسن علی کا شمار ان نوجوانوں میں ہوتا ہے جو کرکٹ کی دنیا میں آئے اور چھا گئے،حسن علی نے کرکٹ کا آغاز پاکستان سپر لیگ سے کیا۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے بارے میں سب کی ایک ہی رائے ہے کہ وہ جب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں آئے ہیں انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم میں ایک نئی روح پھونک دی ۔
مختصر عرسے میں انہوں نے کئی اعزاز اپنے نام کیے۔حسن علی کا جارحانہ کھیلنے کا انداز سب کو ہی بھا جاتا ہے۔اور خاص طور پر وکٹ لینے کے بعد حسن علی کے مخصوص اسٹائل کو بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔
حسن علی کے اس اسٹائل کو “جرنیٹراسٹائل ” کا نام بھی دیا جاتا ہے۔تاہم اب حسن علی کے نئے ہیر اسٹائل کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔گذشتہ روز حسن علی کی ایک نئی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں ایک بلکل نئے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نئی تصویر میں حسن علی کا ہئیر اسٹائل بدلا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے بال رکھے ہوئے ہیں۔۔سوشل میڈیا پر بھی ان کے ہیراسٹائل سے متعلق تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ حسن علی کی نیو لک ہے۔
جب کہ صارف نے حسن علی کے نئے انداز پر کچھ اس طرح سے تبصرہ کیا۔
ایک صارف نے حسن علی کے ہیئر اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا فخر ہے۔
ایک اور صارف نے حسن علی کی نئی تصاویر ٹویٹ کی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس