شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر اہم ترین منصوبے نے بجلی کی پیداوارشروع کردی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ نے بھی بجلی کی دوبارہ پیداوار شروع کر دی ہے۔ واپڈا انجینئرز کی جانب سے گیٹس لفٹ کرنے کے بعد اِس یونٹ کو300 میگاواٹ لوڈ پر چلایا جا رہے اور پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے۔ قبل ازیں اِس منصوبے کا پہلا یونٹ گزشتہ ہفتے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کر

چکا ہے۔پہلا یونٹ 470 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔منصوبے کے گیٹس تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی کم آمد ، مٹی کی مقدار زیادہ آنے اور پن سٹاک والو میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پھنس گئے تھے، تاہم واپڈا کے انجینئرز نے انجینئرنگ کی بہترین تکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے پہلے یونٹ کے گیٹس کو گزشتہ ہفتے لفٹ کر لیا تھا۔تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دونوںیونٹ قومی نظام کو770 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔مذکورہ دونوں یونٹ ڈیفیکٹ لائیبلٹی پیریڈ میں ہیں چنانچہ کنٹریکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت اِن یونٹس کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔ تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کا تیسرا یونٹ بھی مکمل ہے اور توقع ہے کہ اِس یونٹ سے بھی بجلی کی پیداوار اسی ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔ تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر 4 پر تعمیر کیا گیا ہے۔منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں ، ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 470 میگاواٹ ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 410 میگاواٹ ہے۔منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں ، ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 470 میگاواٹ ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی

پیداواری صلاحیت ایک ہزار 410 میگاواٹ ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس