شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

فرانسیسی صدرکاوزیراعظم عمران خان کوفون ،کپتان سے کون سااہم مطالبہ منوالیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ڈرامائی صورتحال کے بعد ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کے چند روز بعد ہی دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک بار پھر ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ٹیلی فونک گفتگو میں فرانسیسی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری

بیان کے مطابق ایمانوئل میکرون نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔فرانسیسی صدر نے توانائی، آبی وسائل کے معاملات میں تعاون اور عالمی سطح پر دوطرفہ دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی جس کا وہ اعتراف کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان فرانس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور اسے طویل مدتی شراکت میں بدلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس