شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

مریدکے‘بھوک و افلاس کے مارے والدین اپنا چار سالہ معذور بیٹا قبرستان میں چھوڑ گئے


مریدکے (نیوزڈیسک) بھوک و افلاس کے مارے والدین اپنا چار سالہ معذور بیٹا حدوکے قبرستان میں لاوارث چھوڑ گئے۔ریسکیو1122 کے عملہ نے بچے کو طبی امداد کیلئے مرید کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ زندگی کی حقیقت کتنی تلخ ھے اور اس کا سامنا کرنا کتنا مشکل ھے اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ جیسے کوئی بد

قسمت والدین اپنے چار سالہ لخت جگر کو مرید کے حدوکے قبرستان میں لاوارث صرف اس لئے چھوڑ گئے کہ وہ اپنے اس ذھنی اور ٹانگوں سے معذور بیٹے کا علاج کرانے سے قاسر ھیں۔ لاوارث اور زندہ بچے کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو کے عملہ نے بچے کو فوری مرید کے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال پہنچا دیا جہآں بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رھی ھے۔۔ڈاکٹر ندیم نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں لاوارث بچے کا سن کر کئی درد دل رکھنے والے لوگ آئے مگر ہسپتال انتظامیہ جب تک بچے کی حالت بہتر نہیں ہوئی جاتی اور جب تک کوئی مناسب اونر نہیں ملتا بچہ کسی بھی شخص کے حوالے نہیں کیا جائیگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس