شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو لندن سے باہر لے جانے کے لیے این او سی مل گیا


بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پی آئی اے کی براہ راست پرواز کے ذریعے لاہور لایا جائے گا

بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو لندن سے باہر لے جانے کے لیے این او سی ..
لاہور : بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو لندن سے باہر لے جانے کے لیے این او سی مل گیا ہے ،،این او سی ملنے کے بعد بیگم کلثوم نواز کو لندن سے باہر لے جایا جا سکتا ہے۔ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پی آئی اے کی براہ راست پرواز کے ذریعے لاہور لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔
انکے جسد خاکی کو گزشتہ روز ہی ریجنٹ پارک کی مسجد میں منتقل کردیا گیا تھا۔انکے جسد خاکی کو پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس سلسلے میں کلثوم نوازکاانتقال ویسٹ منسٹرسٹی کونسل میں رجسٹرکرایاگیا۔ریجنٹس پارک فیونرل سروس کے مطابق کلثوم نوازکاڈیتھ سرٹیفکیٹ ویسٹ منسٹرسٹی کونسل نےجاری کیا اور اب کورونرکے دفتر سے این اوسی جاری کیا جا چکا ہے۔
این اوسی کےاجراکےبعدبیگم کلثوم نوازکی میت پاکستان لےجانےکی اجازت ملےگئی ہے۔۔میاں شہباز شریف بھی بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں۔دوسری جانب یہاں پاکستان میں نواز شریف ،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی مل چکی ہے اور وہ بھی رائیونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہیں۔شریف خاندان سے تعزیت کے لیے کارکنان کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ جمعہ کی شام5بجےشریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائیگی جبکہ انکی رسم قل16ستمبر اتوار عصرتامغرب جاتی امرامیں ہوگی۔بیگم کلثوم نواز کی تدفین انکے سسر میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آ رہی تھیں کہ بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو این او سی ملنے میں 2سے 3 دن کی تاخیر ہو سکتی ہے لیکن پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے یہ کام جلد ممکن ہو پایا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس