شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جلد ہی اپنی چڑیا کے ساتھ ٹی وی سکرین پر نظرآؤں گا! سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کون سا ٹی وی چینل جوائن کرلیا؟


لاہور (ویب ڈیسک) سابقچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیا ٹی وی چینل جوائن کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پہلے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ بطور چئیرمین پی سی بی عہدے سے مستعفی ہو جانے کے بعد دوبارہ میڈیا کا رخ کریں گے اور اب نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔نجم

سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں نے بطور صدر آپ/انڈس میڈیا گروپ جوائن کر لیا ہے۔جہاں میں اپنی چڑیا کے ساتھ دوبارہ واپس آؤں گا۔انہوں نے نئے سفر میں کامیابی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔واضح رہے 25جولائی کو ہونےوالے عام انتخابات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کرنے لگا کہ عمران خان کی حکومت آنےکی صورت میں کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہو جائے گا؟۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے جب یہ سوال پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کے آنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تو انہوں نے انتہائی محتاط انداز میں کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ذات کی خاطر عدم استحکام اور انتشار سے دوچار نہیں کرنا چاہتا، اگر مجھے عمران خان یا ان کے کسی بھی مشیر کی جانب سے یہ اشارہ مل گیا کہ وہ مجھے چیئرمین کی حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنا آدمی لانا چاہتے ہیں تو میں از خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر گھر چلا جاؤں گا۔جس کے بعد نجم سیٹھی نے بطور چئیرمین استعفی دے دیا تھا۔اور اب انہوں نے دوبارہ میڈیا کا رخ کر لیا ہے اور ایک نجی ٹی وی چینل کو بطور صدر

جوائن کر لیا۔۔نجم سیٹھی کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اپنی چڑیا کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس