شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں ،یکم محر م الحرام کس دن ہو گی ؟ اعلان ہو گیا


کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کی کسی زونل رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں دی، یکم محرم الحرام بدھ کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں ہو رہا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں۔جبکہ اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے کسی بھی حصے میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی۔تاہم اس حوالے سے حتمی و سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی رپورٹ دی تھی کہ پاکستان میں یکم محرم الحرام12 ستمبر بروز بدھ اور یوم عاشور10محرم بمطابق 21 ستمبر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں پیر کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس