شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کی کچہری کا اچانک دورہ! جانتے ہیں سرکاری دفاتر میں کیا مناظر دیکھنے کو ملے؟ وزیراعلیٰ سخت برہم


راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب نے صبح صبح راولپنڈی کچہری کا اچانک دورہ کیا۔ سائلین کو دفتر کے باہر بٹھانے پر ڈی سی راولپنڈی کی سخت سرزنش کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی سی آفس، سی پی او آفس، ریونیو آفس کا دورہ کیا ہے۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سائلوں کو دفتر کے باہر بٹھانے پر ڈی سی راولپنڈی

کی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ہنگامی دورہ راولپنڈی کے وقت اکثر افسران اپنے دفاتر سے غیر حاضر تھے۔سی پی او راولپنڈی احسن عباس دفتر سے غائب تھے۔ڈی سی راولپنڈی عمرجہانگیر بھی آفس سے غیرحاضر تھے۔ذرائع کے مطابق شہر کے تینوں اسپتالوں کے ایم ایس اطلاع ملتے ہی دفاتر پہنچ گئے۔جب کہ دوسری طرف وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایمبولینس کے لیے وی آئی پی پروٹوکول اور سکیورٹی کی گاڑیاں روکنے کا حکم جاری کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے ملاقات کی ۔۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کو ہر صورت راستہ دیا جائے پھر چاہے وہ میری اور سکیورٹی پر مامورگاڑیاں بھی ہوں، ایمبولینس گزرتے ہوئے تمام گاڑیاں سڑک کے کنارے روک دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہئیے اور ہمیں یہ کلچر عام کرنا ہوگا۔ جس کے لئے سب سے پہلے خود عملی اقدامات کروں گا۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان

اور تبدیلی کو عملی شکل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام وسائل پر صرف عوام کا حق ہے۔ عوام کو ان کے وسائل واپس کرنے کے لیے ہم آخری حد تک جائیں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس