اوورہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار


لاہور(نیوزڈیسک) اوورہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار کر لی گئیں، چلتی ٹریفک میں بھاگ کر سڑک پار کرنے سے حادثات بڑھ رہے ہیں۔ ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ بھی شروع کی جائے گی۔ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی فٹنس کو بھی دیکھا جائے گا۔۔لاہور میں پیدل چلنے

والے بھی جرمانوں کے لئے تیار ہو جائیں۔ اگر زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار کر لی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیز کے ریکارڈ کے مطابق پیدل چلنے والے زبیرا کراسنگ کے بجائے سڑک کے درمیان سے ہی گزرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث حادثات بڑھتے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیز نے سفارشات تیار کرنا شروع کر دی ہیں، جو شہری زبیرا کراسنگ یا اوور ہیڈ برج کی خلاف ورزی کریں گے ان کو وارڈنز جرمانے کریں گے۔ ای چالان جیسے منصوبے کی کامیابی کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کی طرح پیدل چلنے والوں کو بھی قانون کے دائرہ میں لایا جائے گا۔ترقی یافتہ ممالک میں پیدل چلنے والوں کیلئے باقاعدہ قوانین ہیں لیکن پاکستان میں اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور سے اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ شروع کی جائے گی جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فٹنس کو بھی دیکھا جائے گا۔

 

سانحہ ماڈل ٹاؤن:وزیراعظم نےحکم پرعملدرآمد رپورٹ طلب کرلی


لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم دیا تھا،،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پرانصاف کی فراہمی کیلئے پرُعزم ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی حکومت

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران اور دیگر ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے پنجاب سے احکامات پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ مانگ لی ہے۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس افسران کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاون پرانصاف کی فراہمی کیلئے پرُعزم ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے طاہرالقادری کوفون کیا تھا اور ان کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلانے کا عزم کیا تھا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو فوری طور ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹیلیفون آیا تھا۔ انہوں نے شہدائے ماڈل ٹان کے ورثا کو انصاف دلوانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قاتلوں کو انصاف کے

کٹہرے میں آنا چاہیے۔ طاہرالقادری نے بتایا کہ اس حوالے سے چودھری پرویز الہی،، عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات ہوئی یہ سب لوگ اول روز سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دلوانے کی جدوجہد میں ساتھ ہیں۔

اٹک ،ْ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پی پی پنجاب 3 پر پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان


اٹک (نیوزڈیسک) اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پی پی پنجاب 3 پر پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار سردار سلیم حیدر،، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز حاجی اختر اور دیگر نے فتح جنگ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے

ہوئے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی جانب سے زلفی بخاری کے والد واجد بخاری اور ممبر صوبائی اسمبلی یاور بخاری نے شرکت کی۔ س کاوش میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔۔پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ میں اپنے ووٹرز، کارکنوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، ہم علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کی خواہش میں پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ واجد علی بخاری نے کہا کہ آئندہ ضلع میں بلدیاتی الیکشن بھی مل کر لڑیں گے۔

ایڈن ہائوسنگ سکینڈل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،افتخار چوہدری


اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر))افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور داماد کا ایڈن ہائوسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہوتے ہوئے حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا

کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت کو نقصان ہوا تو ذمہ دار فواد چودھری ہوں گے۔سابق صدرپاکستان جنرل(ر))پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مشرف بہادر ہیں تو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی نااہلی اور سزا سے متعلق سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہا کہ مریم نواز نے جو سزا کاٹی وہ اس کی حقدار نہیں تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرسری نظر میں لگتا ہے کہ مریم نواز کی نااہلی ختم ہوجائے گی۔

بھارت سے دوستی بڑھانے کے بعد بڑا جھٹکا، ہزاروں بھارتی شہریوں نے امریکہ میں کیا کام شروع کردیا؟امریکی حکومت کو نئی پریشانی پڑ گئی


واشنگٹن(این این آئی)کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی (سی بی پی) نے بتایا ہے کہ بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی سرحدوں کے نگران ادارے نے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے پر رفتار کیے جانے

والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں رواں سال تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے مطابق بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے۔سی بی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھارتیوں کی بڑی تعداد میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہو رہی ہے جو انسانی اسمگلروں کو سرحد پار کرنے کے لیے 25 سے 50 ہزار ڈالر فی کس تک ادا کرتے ہیں۔ترجمان سیلواڈور زمورا کے مطابق سرحد پار کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن بھارتی باشندوں کی اکثریت اپنے آبائی ملک میں ناروا سلوک روا رکھے جانے کا دعویٰ کرکے امریکہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی خواہش مند ہوتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے بہت کم لوگوں کے دعوے درست ہوتے ہیں جب کہ اکثریت معاشی بنیادوں پر ہجرت کرنے والوں کی ہوتی ہے جو جھوٹے دعوے کرکے پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سی بی پی کے اندازے کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے بھارتی شہریوں کی تعداد نو ہزار کے لگ

بھگ رہی ہوگی۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال امریکہ میں غیر قانونی داخلے پر گرفتار کیے جانے والے بھارتی شہریوں میں سے لگ بھگ چار ہزار میکسیکو کے سرحدی شہر میکسیکالی کے نزدیک واقع تین کلومیٹر کی سرحدی پٹی پر لگی باڑ عبور کرکے امریکہ میں داخل ہوئے۔

یونس خان نے ایسا کیا کہاتھا جس کی وجہ سے میں بہترین باؤلر بن گیا؟پاکستان کیخلاف چار روزہ میچ کی پہلی ہی اننگزمیں8وکٹیں لینے والے آسٹریلوی باؤلرلیوین کا حیرت انگیزانکشاف


دبئی (این این آئی)آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیوین نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اپنی بہترین بولنگ کا کریڈٹ یونس خان کو دیدیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے نیتھن لیوین

نے ایشیا میں اپنی بولنگ کی بہتری کا کریڈٹ سابق کپتان یونس خان کو دے دیا ہے ۔نیتھن لیوین نے کہا کہ یونس خان کی ایک عجیب تعریف نے انہیں اسپن بولنگ کے گرسکھا دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ 4 برس قبل سیریز میں یونس خان نے ایک عجیب تعریف کی جس میں انہوں نے بیٹنگ کے دوران کہا کہ میں آپ کو اس لیے سوئپ شاٹ کھیل رہا ہوں کیونکہ میرا ڈیفنس بہت کمزور ہے اور ڈیفنس کمزور ہونے کی وجہ سے میں آپ کی بہترین بال پر بھی سوئپ کر رہا ہوں۔لیوین نے کہا کہ میرے لیئے یہ ایک عجیب تعریف تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پھر میں ایشیا میں بہتر بولنگ کرنے کے لیئے بڑی محنت کی ہے اب میں پہلے سے بہت پر اعتماد ہوں۔

سی پیک رول بیک سے30 سال ضائع ہوجائیں گے،سعد رفیق


لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اورضمنی الیکشن کیلئے این اے131 میں انتخابی امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک رول بیک کیا گیا تو30 سال ضائع ہوجائیں گے،حکومت سی پیک سے متعلق جو پالیسی لا رہی وہ چین کو قبول نہیں ہوگی، جو معاہدے حکومتوں کے درمیان ہوں،آنےوالی حکومت بھی انہیں تبدیل نہیں کرتی،

اتنے ووٹ دو کہ نہ چونا لگے اورنہ دھاندلی کام آئے، آپ کوکس نے کہا تھا اس حلقے میں لوٹوں کو ٹکٹ دیں، حکومت نے مہنگائی کرکےعوام کوبجلی لگا دی۔ این اے131 میں خواجہ سعد رفیق نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوکس نے کہا تھا اس حلقے میں لوٹوں کو ٹکٹ دیں۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی تودودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجاتا۔ اس باراتنے ووٹ ڈالوکہ نہ چونا لگے نہ دھاندلی کام آئے۔ انہوں نے کہا کہ جومیرے خلاف کھڑے ہیں ان کا ایک بھائی ہمارے ساتھ اوردوسرا ہمارے خلاف ہے۔ مجھے الیکشن سے باہر کرنے کیلئے حربے آزمائے جارہے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ ایک ایک کرکے ان کے سارے جھوٹ سامنے آ رہے ہیں۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو خبردار کیا کہ سی پیک رول بیک کیا گیا تو 30 سال ضائع ہوجائیں گے۔ سعد رفیق نے کہا کہ گیس،، بجلی سیمنٹ اورآٹا مہنگا کردیا گیا ہے۔ بجلی کے بل نہیں اس بارعوام کو بجلی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارد گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی۔ یہ وقت کبھی ان پر بھی آ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرتی ہوئی ریلوے کو اللہ کے حکم سے ہم نے زندہ کیا، نئے

پاکستان میں بجلی ،،گیس ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں سنبھالی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کاری سے پریشانی ہو رہی ہے۔ حکومت سے سی پیک نہیں چل رہا، جو پالیسی لا رہے ہیں وہ چین کو قبول نہیں ہوگی، جو معاہدے حکومتوں کے درمیان ہوتے ہیں آنے والی حکومت انہیں تبدیل نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی کی

راہ پر گامزن کیا جبکہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت نے پاکستان کو ریورس گئیر لگا دیا ہے ۔ چند ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا بے حد ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے درپے ہے۔ افغانستان کے اندر حالات بہتر ہونے پر پاکستان میں بہتری آئے گی۔ خواجہ سعید رفیق کا کہا ہے کہ ریلوے کی ٹکٹ پر ڈیم فنڈ لگانے سے ڈیم نہیں بنا کر تے۔ روایت ہے کہ جس کی حکومت ہو ضمنی انتخابات بھی وہی جیت جاتا ہے لیکن اس بار حالات کا دھارا بدل رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سے ملک سنبھالا نہیں جا رہا ، حکومت پاکستان کے پرانے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہے، موجودہ حکومت سی پیک کو مسخ کر دے گی،،عمران خان نے ووٹ چوری نہ کیا ہوتا تو میرے حلقے سے گنتی کیوں نہ ہونے دی گئی ،،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی ہے،،بھاشا ڈیم کیلئے ہمیں غیر ملکی فنڈز مل سکتے ہیں۔

ہارون رشید نےعمران خان کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کردیا


لاہور(نیوزڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے وزیراعظم عمران خان کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کردیا، انہوں نے ایک سوال” اب تووزیراعظم کے پاس سونے کا وقت بھی نہیں ہوتا؟“ کے جواب میں کہا کہ پانچ منٹ بھی پہلے نہیں اٹھتا، آپ اس کونہیں جانتے میں جانتا ہوں۔ نیند جب تک پوری نہ ہو،اس کودھکے دیتے رہو ہلاتے رہو، وہ اٹھتا ہی نہیں ہے۔ لیکن یہ

بات درست ہے کہ جیسے ہی نیند سے بیدار ہواتو پھربھاگ دوڑ شروع کردیتا، اور فنڈ کیلئے پیسے اکٹھے کرتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان کواقوام متحدہ کے اجلاس میں جانا چاہیے تھا؟ جس پرہارون رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے اگر عمران خان جاتے تو 2کام کرسکتے تھے۔ایک تو وزیراعظم عمران خان امریکا میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملتے اس کا ان کوفائدہ بھی پہنچتا۔ وقت پرنہیں جایا کرتے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار مجھ سے عمران خان نیامریکن یونیورسٹی میں جانے کا وعدہ کرلیا ، لیکن یونیورسٹی والے آخری وقت میں مکر گئے۔ اس نے مجھے کہا کہ جہاز کا کرایہ اب مجھے تم دو، میں نے کہا کہ میں کرایہ دیتا ہوں ، مجھے کہا کہ جہاز کا فرسٹ کلاس کا کرایہ دو اور فائیو سٹار ہوٹل کا بھی کرایہ دو۔میں نے کہا کہ اس کی وجہ بتاؤ، عمران خان نے کہا کہ سوتے ہوئے جانا ہے وہاں باہر نکلتے ہیں کام شروع کردینا ہے۔ اس موقع پر پروگرام کی میزبان عائشہ ناز نے کہا کہ اب تووزیراعظم کے پاس سونے کا وقت بھی نہیں ہوتا؟ اب توکم سوتے ہیں۔ اس پرہارون رشید نے کہا کہ عمران خان نیند اپنی پوری کرتا ہے پانچ منٹ بھی پہلے نہیں

اٹھتا، آپ اس کونہیں جانتے میں جانتا ہوں۔ نیند جب تک پوری نہ ہو، اس کودھکے دیتے رہو ہلاتے رہو، وہ اٹھتا ہی نہیں ہے۔ لیکن یہ بات درست ہے کہ جیسے ہی نیند سے بیدار ہواتو پھربھاگ دوڑ شروع کردیتا، اور فنڈ کیلئے پیسے اکٹھے کرتا۔ ہارون رشید نے کہا کہ یہاں کرنسا کوئی تیر مار رہے ہیں پریشانی کا شکار ہیں۔ میرا ان کومشورہ ہے انہیں ایک دو دن کیلئے تنہائی اختیار کرنی چاہیے، اورغیرسرکاری مشیروں سے خاص طور پر معیشت پربات کرنی چاہیے۔ کیونکہ سرکاری مشیر توکوئی جامہ منصوبہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ویڈیو بھی دیکھیں

blob:https://www.dailymotion.com/e229522d-c9d3-4897-927a-19251d31ff21

آصف علی زرداری کو الیکشن اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا


کراچی(نیوزڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کو الیکشن اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیاہے۔ نوٹس میں اخراجات کی تفصیلات 14 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نوابشاہ کے حلقہ این ای213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، ہفتہ وار تعطیلات کے باعث

نوٹس آصف زرداری کو موصول نہیں ہوسکا۔

وفاقی حکومت صوبوں کے پیسے چوری کررہی ہے، وزیراعلی سندھ


کراچی(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ وفاق اپنے اہداف پورے کرنے کے لیے صوبوں کا پیسہ چوری کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو آئندہ مالی سال کے باقی 9 ماہ کے بجٹ پر ایوان میں جاری بحث کو سمیٹے ہوئے کہی ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایف بی آربھی اپنے ٹیکس نہیں دیتا ، ایف بی آر کو درست کرنا ہوگا ، خرم شیر زمان کو

آڈٹ رپورٹ سے بہت پیار ہے ، خرم شیر زمان کو پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے ، آپ پہلے بھی کھڑے ہوتے رہے ہیں ، مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ نے کراچی میں ووٹ امن و امان کی وجہ سے لیے ، پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے سندھ میں امن قائم ہوا ، 2013اور آج کی ٹارگلٹ کلنگ کی وارداتوں میں بہت فرق ہے ،2013 میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہرتھا ، ٹارگٹ کے حوالے سے وزیرا علی نے کہاکہ اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں اضافے کی وجہ پولیسنگ کے مسائل تھے بہت جلد اس پر قابو پالینگے ، نگراں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت کے جاتے ہی صوبے میں تبدیلیاں کردی گئیں اس کے باوجود ہمارے ساتھ سب سے زیادہ کراچی کے لوگوں نے تعاون کیا۔