شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پیپلز پارٹی کا نامزدگورنرعمران اسماعیل کے بیان پرتحریک انصاف سے پارٹی پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ


پی ٹی آئی قیادت سندھ میں متنازع نامزدگورنرکے فیصلے پرنظرثانی کرے،عمران اسماعیل نے بدزبانی بند نہ کی تو احتجاج کرینگے، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی کا نامزدگورنرعمران اسماعیل کے بیان پرتحریک انصاف سے پارٹی ..
کراچی پیپلز پارٹی نے نامزدگورنرعمران اسماعیل کے بیان پرتحریک انصاف سے پارٹی پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزدگورنرکراچی عمران اسماعیل کے بیان پرپیپلزپارٹی نے شدیدردعمل دیا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بندنہیں کی تواحتجاج کریں گے،پی ٹی آئی قیادت سندھ میں متنازع نامزدگورنرکے فیصلے پرنظرثانی کرے،عمران اسماعیل گورنرکے منصب کاحلف لینے سے پہلے ہی متنازع بن چکے ہیں،بلاول ہاوس سابق وزیراعظم اورسابق صدرپاکستان کا گھرہے ،بلاول ہاوس کی دیواریں گرانے کے بیان پرپی ٹی آئی قیادت پارٹی پالیسی بتائے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس