شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

برونڈی میں ہیڈ استاد طالب علم کی جگہ پیرچہ دیتے ہوئے کمرہ امتحان سے گرفتار


بوجمبورا(نیوزڈیسک) افریقی ملک برونڈی میں ایک ہیڈ ماسٹر کو ہی طالب علم کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ استاد طالبِ علم کا روپ دھارے کمرہ امتحان میں موجود تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کمرہ امتحان پر چھاپہ مارا تو وہاں ہیڈ ماسٹر بیٹھے امتحان دے رہے تھے۔اٴْن کا پتہ لگانے کے لیے سادہ کپڑوں میں اہلکار رات سے

سکول میں موجود تھے لیکن جب کمرہ امتحان میں انھیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو ٹیکنیکل کالج کے ہیڈ نے کسی دوسرے کی جگہ پرچے دینے کے الزام کو مسترد کیا۔ بنیامین منارمبونا نے بتایا کہ وہ صومالیہ میں تعینات امن فورس کے ایک اہلکار کی جگہ الیکٹرونکس کا پرچہ دے رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ طالب علم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا چاہتا ہے۔ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ امن فورس کے سپاہی نے برونڈی واپس آنے پر انھیں پرچہ دینے کے عوض رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔برونڈی کی وزیر تعلیم بھی کمرہ امتحان چھاپہ مارنے والی ٹیم کے ساتھ تھیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ آپ جو بتا رہے ہیں وہ سچ نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم آپ کی تفتیش کریں گے کیونکہ ہماری اطلاعات کے مطابق آپ نے پہلی مرتبہ یہ نہیں کیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس