شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نواز شریف کی پیشی کے دوران پولیس اہلکار کافائر،ہرطرف بھگڈر مچ گئی


اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکار سے غیر دانستہ طور پر فائر کھل جانے سے بھگڈر مچ گئی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اس دوران

ایک پولیس اہلکار سے اچانک فائر ہو گیا۔ جس کے باعث احاطہ عدالت اور باہر بھگڈر مچ گئی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر عدالت کے ارد گرد سکیورٹی چیک کرتے ہوئے اپنے حصار میں لے لیا تاہم پولیس اہلکار کی نشاندہی ہونے پر ان سے بندوق لے کر گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار سے غیر دانستہ طور پر گولی چلی ہے اور اس سلسلے میں انکوائری مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس