شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نئی حکومت میں بزرگ شہریوں کی موجیں۔۔۔ ریلوے ، میٹرو سفر اور پینشن کی وصولی سے متعلق شاندار فیصلہ کرلیا گیا


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں واضح برتری حاصل کی۔جس کے بعد وہ پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رپنماؤں کی طرف سے مخلتف قسم کی تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں جس سے وہ ملک میں بہتری اور خوشحال لا سکیں۔اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما

نعیم الحق بھی پورے پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مختلف تجاویز دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تمام 60 سال سے زائد عمر کے افراد افراد کے لیے ملک بھر میں ریلوے،، اسلام آباد،، لاہور،،پنڈی ، ملتان میٹرو میں مفت سفر کی سہولت ہونی چاہئیے۔نعیم الحق نے یہ تمام تجاویز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں کہیں۔نعیم الحق ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ تمام پنشنرز کو ان کے گھر یا ان کے بینک اکاؤنٹ میں ملنی چاہئیے۔بجائے اس کہ وہ بینکوں میں لمبی قطاریں لگا کر پینشن وصول کریں۔یاد رہے اس سے پہلے نعیم الحق نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی پولیس اسٹیشنز میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے، عمران خان حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ

پولیس اسٹیشنز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی ہونی چاہیے، یہ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے، اس سے زیادہ ترغریب لوگ متاثر ہوتے ہیں، تحریک انصاف تھانوں میں شہریوں پر ہر طرح کا تشدد ختم کرے گی اور صحیح سمت میں تمام اقدمات اٹھائے گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس