شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بر آمدات بڑھانے کیلئے ہر شعبے کی علیحدہ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کی تجویز


کراچی: (نیوزڈیسک) ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے نا مزد کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد قوم سے کیے گئے وعدوں کو ضرور پورا کریں گے۔ عمران خان نے انتخابات سے پہلے تاجربرادر ی اور عوام سے وعدہ

کیا تھا کہ وہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ دینے کے اقدامات خاص طور پر معیشت کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ عمران خان کے پاس باصلاحیت ٹیم موجود ہے خصوصاً اسد عمر سے تاجربرادری کو بہت توقعات ہیں لہٰذا اسد عمر و دیگر کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لاکر ملک کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، آنیوالی حکومت کو اقتدار سنبھالنے کے بعد تاجربرادری کو آن بورڈ لیتے ہوئے ایڈوائزری کمیٹی بنانی چاہیے تاکہ تاجربرادری کی مشاورت سے اقتصادی پالیسیاں ترتیب دی جاسکیں۔ ثاقب فیاض مگوں نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ممکنہ حکومت کو تجویز دی کہ برآمدات میں اضافے اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف برآمدی شعبہ جات کی الگ الگ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن قائم کی جائے جس میں حکومت اور نجی شعبے سے نمائندوں کو شامل کیا جائے کیونکہ تاجربرادری زیادہ بہتر سمجھتی ہے کہ برآمدات کے فروغ کے لیے کیا اقدامات عمل میں لانا چاہیے، برآمدی شعبوں کے تاجر ہی بہتر تجاویز دے سکتے ہیں۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس