شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

خیبرپختونخواہ کے لیے نامزد وزیرا علیٰ محمود خان نے اب تک سعودی عرب کے علاوہ کسی ملک کا دورہ نہیں کیا


پشاور (نیوزڈیسک) : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور کی وزارت اعلیٰ کے لیے محمود خان کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ پشاور کے وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود خان کے اڑھائی ارب روپے کے اثاثے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے

نامزد کیے جانے والے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خا ن2 ارب51 کروڑ 67 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ محمود خان کے گوشواروں کے مطابق ان کے پاس 4 کروڑ روپے نقد ہیں ، وہ 87 کینال زرعی اراضی کے مالک ہیں اور55 کمرشل دکانیں بھی ان کی ملکیت ہیں، محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35 تولے سونا ہے اور گھر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا فرنیچر بھی موجود ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمود خان اب تک سعودی عرب کے علاوہ کسی بھی بیرون ملک نہیں گئے ۔2015ء میں حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں وہ سعودی عرب گئے تھے اور وہاں انہوں نے 12دن قیام کیا تھا۔ خیبر پختونخواہ کے لیے وزیر اعلیٰ نامزد کیے جانے پر پارٹی رہنما محمود خان نے کہا کہ میں پارٹی چئیرمین عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، اور میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر من و عن عمل کروں گا۔۔عمران خان کے وژن کی تکمیل کے لیے دن رات کام کروں گا۔ اور خیبر پختونخواہ کے عوام کو ہرگز مایوس نہیں کروں گا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے9

سوات سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمودخان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کےلئے نامزد کرر کھا ہے۔محمودخان نے حلقے سے 25ہزار 630 و و ٹ حاصل کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدوار ایوب خان کوشکست دی۔ اس حوالے پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل کے انچارج افتخار درانی نے باقاعدہ تصدیق بھی کی۔46 سالہ محمودخان کا تعلق

خیبرپختونخواکے ضلع سوات سے ہے، انہیں سابقہ دور حکومت میں صوبائی وزیر کھیل ، ثقا فت وسیاحت بنایاگیا۔ اپریل 2014ء میں ان سے وزار ت لے لی گئی تاہم جولائی 2014ء میں ان کودوبارہ وزیر بناکرآبپاشی کامحکمہ دیا گیا۔محمود خان کو جنوری 2016ء میں وزارت داخلہ اورقبائلی امورکامحکمہ دیا گیا لیکن ایک ماہ بعد ہی فروری 2016ٰء میں دوبارہ کھیل سیاحت وثقافت اورعجا ئب گھر کا وزیربنایا گیا جس پروہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک فائز رہے ۔ حکومت کے پانچ سالوں کے دوران محمودخان کی سیاسی کارکردگی بہتررہی اوروہ غیرمتنازع شخصیت رہے ، یہی وجہ ہے کہ انہیں خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے پارٹی چئیرمین کی جانب سے نامزد کیا گیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس