شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کرن جوہر کا پریٹی زنٹا کو فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید کا ٹویٹ


ممبئی۔ (نیوزڈیسک) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ پریٹی زنٹا کو فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید کا ٹویٹ کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریٹی زنٹا فلم ’’بھیا جی سپرہٹ‘‘ سے فلمی دنیا میں واپس آرہی ہیں جو رواں سال 19اکتوبر کو ریلیزکی جارہی ہے جس پر فلمساز کرن جوہر نے انہیں فلمی دنیا میں واپس آنے پر خوش آمدید کا ٹویٹ کرتے

ہوئے کہا کہ وہ آپ کو دوبارہ فلموں میں دیکھنے پر بے حد خوش ہیں، آپ کی نئی فلم ’’بھیا جی سپرہٹ ‘‘ کے لئے نیک خواہشات ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس