شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حجر اسود پر تعینات سکیورٹی گارڈ کو ہر گھنٹے بعد تبدیل کرنا شروع کر دیا


مکہ مکرمہ ۔ (نیوزڈیسک) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حجر اسود کی حفاظت کے لئے تعینات سکیورٹی گارڈز کی ہر گھنٹے بعد تبدیلی شروع کر دی۔ سعودی اخبار کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حجر اسود کی اہمیت کے پیش نظر 24گھنٹے میں 24سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے اور انہیں

ہر گھنٹے تبدیل کیا جائے گا۔ فرزندان اسلام خانہ کعبہ کا طواف اور حجر اسود کو بوسہ دیتے ہیں۔ حجر اسود کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈ طواف کرنے والوں کی سلامتی کا بھی دھیان رکھتا ہے۔ انہیں حجر اسود کو بوسہ دینے کا صحیح طریقہ بھی بتاتا ہے اور اس تک رسائی میں مد د بھی کرتا ہے۔ اگر طواف کرتے ہوئے کوئی شخص گر جائے یا بے ہوش ہوجائے یا تھکاوٹ کی وجہ سے چلتے چلتے رک جائے تو سکیورٹی گارڈ اسکی اطلاع اپنے کسی ساتھی کو دیکر اس کو مدد دیتا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس