شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

معروف اداکارہ حمائمہ ملک بھی جنسی ہراسگی کانشانہ بن گئیں ہراساں کرنے والے شخص کواداکارہ کانمبرکس نے دیا؟جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور فلمسٹار حمائمہ ملک نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف کیا ہے۔ حمائمہ ملک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کس طرح انہیں لاہور کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں مجھے ہراساں کیا گیا۔حمائمہ ملک نے ہراساں کرنے والے

شخص کی شناخت تو ظاہر نہیں کی لیکن انہوں نے اتنا بتایا کہ ہراساں کرنے والا ہوٹل میں ان کے برابر والے کمرے میں قیام کر رہا تھا۔ حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ ہراساں کرنے والے شخص نے رات 2 بجے بزنس میٹنگ کی آڑ میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔ انہوں نے بتایا کہ ہراساں کرنے والے نے مجھے کمرے میں روتے سنا تو ہمدردی جتائی اور کہا کہ میں آپ کے لیے فکرمند ہوں، آپ چاہیں تو ہم باہر چل سکتے ہیں۔حمائمہ ملک نے لاہور کے نجی ہوٹل انتظامیہ پر بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ انتظامیہ نے اس معاملے پر حیرت انگیز حد تک غفلت برتی ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ نجی ہوٹل کی انتظامیہ نے پرائیویسی پالیسی کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے جان بوجھ کر میرا فون نمبر ہوٹل میں ہی قیام پذیر ایک دوسرے شخص کو فراہم کیا۔حمائمہ ملک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ خاموشی توڑنے کے لیے یہی مناسب وقت ہے، انہوں نے کہا کہ سب کو بتانے کا یہی صحیح وقت ہے کہ کیسے ایک تعلیم یافتہ طبقہ بھی ہراسانی کا مسئلہ معمولی سمجھ کر نظر انداز کرسکتا ہے اور ایسے اہم مسئلوں کو معمولی سمجھتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کئی اداکارائیں اور ماڈلز جنسی ہراسانی سے متعلق اپنے

تجربات بتا چکی ہیں، فلمسٹارز اور اداکاراؤں کا ماننا ہے کہ اس نوعیت کے معاملات کو دبانے کی بجائے ان پر بات کرنی چاہئیے تاکہ ایسے گھناؤنے چہروں کو سامنے لایا جا سکے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس