شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نجم سیٹھی نے گھر جانے کا اشارہ دے دیا


لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نئے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے گیند عمران خان کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے اور اگر وہ اپنے کسی شخص کو پی سی بی میں لانا چاہتے ہیں تو مجھے اشارہ کردیں میں استعفیٰ دے دوں گا، نیا چیئرمین مقرر

کرنا، پیٹرن ان چیف کا استحقاق ہے لیکن ابھی میں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔25جولائی کو ہونےوالے عام انتخابات کے بعدذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کرنے لگا کہ عمران خان کی حکومت آنےکی صورت میں کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہو جائے گا؟۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے جب یہ سوال پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کے آنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تو انہوں نے انتہائی محتاط انداز میں کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ذات کی خاطر عدم استحکام اور انتشار سے دوچار نہیں کرنا چاہتا، اگر مجھے عمران خان یا ان کے کسی بھی مشیر کی جانب سے یہ اشارہ مل گیا کہ وہ مجھے چیئرمین کی حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنا آدمی لانا چاہتے ہیں تو میں از خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر گھر چلا جاﺅں گا۔ خیال رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پنجاب اسمبلی کی نو منتخب آزاد رکن جگنو محسن نے جہاں اپنے سیاسی مقاصد واضح کیے وہیں اپنے شوہر نجم سیٹھی کے مستقبل پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 دنوں میں اس بارے

میں اہم فیصلہ کریں گے اور وہ یہ فیصلہ اپنی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔اس حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی تک میرا بورڈ چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن میں اسی صورت میں کام کروں گا جب عمران خان یا ان کے لوگ مجھے کام جاری رکھنے کے بارے میں کہیں گے، مجھے جس دن بورڈ میں تبدیلی کا اشارہ مل گیا میں پی سی بی کو خیر

باد کہہ دوں گا۔ یکم سے تین اکتوبر تک دبئی میں آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی بھارتی بورڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے کیس پر فیصلہ کرے گی۔ اگر اس موقع پر نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو پاکستان کا کیس کمزور پڑ سکتا ہے کیوں کہ نجم سیٹھی اس کیس میں اہم گواہ ہیں اور بھارتی بورڈ نے آئی سی سی میں جواب دیا ہے کہ انہیں حکومت نے پاکستان کےخلاف سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اگر نجم سیٹھی کو نئی حکومت نے اکتوبر سے پہلے تبدیل کرنےکا اشارہ دے دیا تو بھارت یہ مو¿قف بھی اختیار کرسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حکومت کے زیر اثر ہے۔ اگر پی سی بی میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہوتا ہے تو قائم مقام چیئرمین کا عہدہ پی سی بی کے الیکشن کمشنر کو مل جائےگا جو اپنی نگرانی میں انتخابات کرائیں گے،،انتخابات کے لیے بورڈ کے پیٹرن کو نجم سیٹھی کی جگہ نئی نامزدگی کرنا ہوگی اور الیکشن کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہوگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس