شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آج بھی لوگ قدیم فن زندہ رکھے ہیں


اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) چینی قدامت پرستی جدید دور میں بھی پائی جاتی ہے، دارالحکومت بیجنگ میںایک شخص ہاتھوں سے جوتے بنانے کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم فن زندہ رکھے ہے۔سابق صدور ماؤزے تنگ، دینگ زیاؤ پینگ اور اداکار جیکی چن اس کے گاہک رہے ہیں، چائی وینکے اپنے خاندانی پیشے کو زندہ رکھے ہیں۔ ہاتھوں سے جوتے بنانے کا یہ فن اٹھارہ سو

ترپن چنگ شاہی خاندان کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا۔جوتے کا تلا تہوں میں بنایا جاتا ہے، اوپر کا حصہ اس کے ساتھ سی دیا جاتا ہے، ایک جوتا بنانے کے لئے چالیس آلات درکار ہوتے ہیں اور نوے مراحل میں چار سے پانچ دن میں تیار ہوتا ہے۔یہ جوتے اس دور کے امرا کے لئے تیار کئے جاتے تھے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس