شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

فن اداکاری اور سیکھنے کی کوئی حدود مقرر نہیں، رنیور سنگھ


ممبئی۔ (نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ فن اداکاری اور سیکھنے کی کوئی حدود نہیں ہوتیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس کے پیچھے خالصتاً میرا جوش و جنون ہے، میں اپنے فن اداکاری سے متعلق بہت زیادہ جنونی ہوں اور اس سے بھی زیادہ کہ میں کتنا

سیکھ سکتا ہوں کیونکہ اس فن اور سیکھنے کی کوئی حدود مقرر نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہمجھے اداکاری اور ہندی فلموں سے محبت ہے اور یہی محبت مجھے مزید بہتر کام کرنے پر اکساتی ہے۔ رنویر سنگھ فلم ’’گلی بوائے‘‘ اور ’’سمبا‘‘ میں دکھائی دیں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس