شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عامر خان پاکستان آنا چاہتے تھے مگر۔۔۔“ کپتان کی پاکستان آنے کی دعوت کو عامر خان نے کیوں ٹھکرا دیا؟معروف صحافی حامد میر کے انکشاف نے کپتان کی عزت اور بڑھا دی


اسلام آباد(ویب ڈیسک)تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے عامرخان اور کپل دیو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے روک دیا ہے ۔ نجی نیوزچینل کے پروگرام ”ٹو نائٹ ود معید پیر زادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاہے کہ عامر خان کوبھارتی حکومت نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ

عمران خان اپنی وکٹر ی سپیچ میں کشمیر کا ذکر کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان اپنی تقریر میں کشمیر کاذکر نہ کرتے تو کپل دیو اور عامر خان کو بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان آنے سے نہ روکا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں جا کر پتہ چلتاہے کہ یہ وزیر اعظم ہاؤس عام پاکستانیوں کے طرز زندگی سے مطابق نہیں رکھتا ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے بجائے تعریف کرنے کے عمران خان کے فیصلے پر تنقید کی جاری ہے تاکہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں جائیں اور پھر ان پر تنقید کی جا سکے کہ دیکھا کہ ان کے قول وفعل میں تضاد ہے یہ جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں۔دوسری جنب ایک اور خبر کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سکولوں کوجلانے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جلائے گئے سکولوں میں آدھے سے زیادہ بچیوں کے سکول تھے،ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں، سکولوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے،سکول جلانے کے واقعات کا سن کر صدمہ پہنچا ہے، گلگت بلتستان میں سکولوں کوجلانے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔سکولوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں

گے،سکول جلانے کے واقعات کا سن کر صدمہ پہنچا ہے، گلگت بلتستان میں سکولوں کوجلانے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس