شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پشاور میں40 ارب کا فراڈ ہوا ، نیب کہاں ہے؟ شہبازشریف


اٹک(نیوزڈیسک) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پشاور میں 40ارب کا فراڈ ہوا ، نیب کہاں ہے؟ پشاور میں میٹروکا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا،،پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیکرقوم پراحسان کیا،،عمران خان نیب کا لاڈلا ہے،ہم نے فراڈ کیا ہوتا توکالا پانی پہنچا دیتے،مگر اس ملک میں لاڈلوں کی نہیں خادم کی گنجائش

ہے،جھوٹے خان کے جلسوں کی طرح اس کادماغ بھی خالی ہے،اٹک کے عوام سے وعدہ ہے اقتدار میں آکر سوئی گیس،، مغربی کوریڈورسے لاکھوں نوجوانوں کوروزگاراوراٹک میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بناؤں گا۔ انہوں نے آج یہاں اٹک میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کی غیور عوام کی تاریخی روایات ہیں۔ آپ کے بڑے دور گزرے ہیں۔ مگر مجھے بتاؤ کہ کم ہی دیکھا ہوگا کہ ایک بات کے سامنے بیٹی اور بیٹی کے سامنے باپ کوگرفتار کیا جائے۔2013ء کا وہ وقت یاد کروجب 20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی بجلی جاتی توآتی نہیں تھی۔ آج صنعتیں ، زراعت سب چل پڑا ہے۔ اس کا سہرا نوازشریف کے سرجاتا ہے۔یاد کرو جب نوازشریف نے بھارت کے مقابلے میں دھماکے کیے۔ بل کلنٹن نے کہا کہ بھارت نے یہ کرلیا لیکن تم میرے دوست ہو۔میں تمہیں 5ارب ڈالر امداد دے دیتا ہوں۔ اگر آپ نے دھماکے کیے توپھر تمام فنڈز ختم کردیں گے ۔ لیکن نوازشریف نے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ میں 6دھماکے کرکے پاکستان کوایٹمی طاقت بناؤں گا۔کیونکہ مجھے اللہ اور عوام کوجواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان آیا ہے مغربی روٹ یہاں سے گزر رہا

ہے۔ اس سے ترقی اور خوشحالی کادور آئے گا۔۔نوازشریف یہ سب لے کرآیا ہے۔جب حکومت سے گئے ڈالر 100روپے کا تھا آج 128روپے کا ہوگیا ہے۔دانش سکول اور اسپتال بنائے،موٹرویز کا جال بچھایا، فری دوائیاں علاج،، سستی بجلی نوازشریف کے دور میں ہوئی ہے۔ کسانوں کوسہولتیں ملیں۔11ہزار میگاواٹ بجلی بنائی۔ کیا یہ نوازشریف نے جرم کیے

ہیں۔جبکہ عمران خان نے جھوٹے خان نے کے پی کوتباہ کردیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ پشاور کا فیصلہ آیا ہے یہ کہتا تھا کہ میٹرو30نہیں 70ارب کی بنی ہے۔ میں کہتا تھا کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔ اس نے کہا تھا کہ میں یونیورسٹیاں بناؤں گا۔ اس نے وہاں کچھ نہیں بنایا۔ہائیکورٹ نے کہا کہ میٹروبس پشاور کا منصوبہ 68ارب تک پہنچ گیا ہے۔ لاہور سے 38ارب روپے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح عمران خان کادماغ خالی اس طرح جلسہ خالی ہوتا ہے۔آؤ یہاں دیکھو عوام کا سمندر ہے دیکھو پنجاب کے عوام نوازشریف اور ان کی بیٹی کے ساتھ کس قدر محبت کرتے ہیں۔عوام نے موقع دیا توپاکستان کوترکی اور ملائشیا بنا کرچھوڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی بھیک مانگنے آیا ہوں ۔25جولائی کوشیر کادن ہے۔اگر نوازشریف اور اس خادم نے پچھلے پانچ سال میں خدمت کی ہے تواٹک کی تمام سیٹیوں پرجتوائیں گے توتین وعدے کرتا ہوں ۔ ہرگاؤں میں سوئی گیس،، مغربی کوریڈور میں لاکھوں نوجوانوں روزگار کیلئے صنعت بنائیں گے،اٹک میں شاندار ٹیکنیکل یونیورسٹی بناکردوں گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس