شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

تحریک انصاف کے دفترپرفائرنگ،پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے انکشاف نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا


کراچی (ویب ڈیسک )تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کے کم عمر بیٹوں کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جبکہ عمران اسماعیل نے اسے 5 سال پرانی ویڈیو قرار دیا ہے۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں تحریک انصاف کے رہنما کے بیٹے پستول سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،جبکہ

ویڈیو میں عمران اسماعیل خود بھی میگزین میں گولیاں بھرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اسماعیل کے دونوں بیٹے پستول لوڈ کرکے فائر کرتے رہے۔اس ہوائی فائرنگ کی ویڈیو میں گھر کا لان اور پڑوس کا مکان بھی نظر آرہے ہیں۔دوسری جانب اس ویڈیو کے بارے میں رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بیٹوں کی فائرنگ کی یہ ویڈیو 5 سال پرانی ہے۔عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فائرنگ لائسنس یافتہ اسلحے سی کی گئی اور فائرنگ کے وقت ہم فارم ہاؤس میں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس