شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اگریہ کام نہ ہواتو۔۔۔اسدعمرکاکپتان کوبڑاجھٹکا،سیاست چھوڑنے کااعلان


اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسد عمر نے یوسی 45 جھنگی سیداں میں مختلف مقامات پر انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے اور عمران خان وزیراعظم بنتا ہے اور اس کے باوجود بھی اسلام آباد میں

ایک سال کے اندر واضح تبدیلی نہیں آتی تو کم از کم میں تو سیاست سے کنارہ کش ہو جاؤنگا۔عبداللہ ٹاؤن میں حاجی محمد حنیف خان کے زیر انتظام کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ سب سے پہلا بڑا کام اسلام آباد کے لئے روزانہ10 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرونگا۔پختونوں کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہیں اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کرتی رہے گی۔اس موقع پرحاجی خیرالرحمان نے اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اسد عمر کا الیکشن میں تعاون کا وعدہ کیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس