شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جھوٹی تصویرشیئرکرنے پرفوادچوہدری کولینے کے دینے پڑ گئے ،عوام نے آڑے ہاتھوں لے لیا


جہلم (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے جہلم میں ناکام جلسے کو ”جہلم کپتان کا ” قرار دینے اور اس حوالے سے پر سوشل میڈیا پر جلسے کی کامیابی کا غلط تاثر دینے کی تصویر پوسٹ کرنے پر صارفین نے پی ٹی آئی ترجمان اور جہلم سے قومی اسمبلی کے امیدوار فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم میں

جلسے سے خطاب کیا ۔پی ٹی آئی چیئرمین کے جلسے میں پنڈال میں رکھی گئیں کثیرکرسیاں خالی تھیں جس کو میڈیا پر بھی دکھایا گیا۔جلسے سے اختتام پر تحریک انصاف کے جہلم سے قومی اسمبلی کے امیدوار فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جلسہ گاہ میں سٹیج کے سامنے کھڑے لوگوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جہلم کپتان کا۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انکو آڑے ہاتھوں لیا۔صارف اے جے نے لکھا کہ جب پنجابیوں کو گدھا کہو گے تو وہ کیوں آئیں گے،ایک اور صارف نے لکھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کو ئی حیاء ،جھوٹے انسان۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس