شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

میرے سیاسی ٹکڑوں پر پلنے والوں ۔۔۔ سابق وزیرداخلہ نے تمام رقابتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جیل میں قید نواز شریف کو پیغام بھجوا دیا


ٹیکسلا (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے بے وفائی کی انہیں سبق سکھانا ضروری ہے، میرے سیاسی ٹکڑوں پر پلنے والوں کا انتخابی نشان شیر نہیں بلی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی کو کسی اور کی بارات میں بینڈ باجا مت

بجانا، اصل بارات ٹیکسلا سے ہی نکلے گی۔انہوں نے کہا کہ بے وفائی کرنے والوں کو سبق سکھائیں گے، ٹیکسلا کی عوام اپنا فیصلہ 25 جولائی کو سنائیں گے، واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ پچیس جولائی کو شیر بھی ڈھیر ہوجائے گا، جیپ پر ایسے ٹھپے لگاؤ کہ ن لیگ کی سیاست ہی ختم ہوجائے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ نے فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف پر مشکل ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی ہے، ان کو کہا بھی تھا کہ میاں صاحب دشمنیاں نہ بڑھائیں، عدلیہ کی تضحیک نہ کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کا نہایت اہم الیکشن ایک ہفتے بعد ہونے والا ہے، اگلے 5 سال ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہوگی یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، یقین ہے آپ جیپ پر سوار ہوں گے اور اسے اوور لوڈ بھی کریں گے، 1985 سے الیکشن لڑ رہا ہوں اور جیت بھی رہا ہوں۔ جبکہ گزشتہ روز ان کا کہنا تھا سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ،پاکستان کو 25 جولائی کے بعد گھمبیر حالات کا سامنا ہوگا، سیاست دان ملک کا بھلا چاہتے ہیں تو دست وگریباں ہونا

چھوڑ دیں۔منگل کو ٹیکسلا کے سی بی گرانڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد ملک کو گھمبیر حالات سے گزرتا ہوا دیکھ رہا ہوں، سیاست دان آپس میں لڑنا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالف امیدوار سے کہو وہ اپنی کارکردگی بتائے، اس علاقے میں ن لیگ کی اینٹ اینٹ میں نے رکھی، جو کونسلر کا الیکشن نہیں لڑسکتے وہ بھی (ن )لیگ کےساتھ ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ الیکشن کردار اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوتا ہے، اس حلقے سے ہارنے کے باوجود ترقیاتی کام کرائے، میرے متعلق یہاں کے عوام جانتے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق انتخابات سے قبل قومی احتساب بیوروکے 17 افسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انہوں نے گذشتہ روز بھی ٹیکسلا میں عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا، اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عوام امیدوار کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں کہ آپ کے ووٹ کی پرچی کا اصل کون حقدار ہے، اللہ کا بھی حکم ہے کہ امانتیں ایماندار لوگوں کے سپرد کرو۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان اور میں اسکول کے زمانے سے دوست ہیں، عمران خان نے کیا کہا اس میں نہیں جانا چاہتا، عمران خان نے مجھے کہا جتنے چاہیں ٹکٹ لے لو۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس