شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

شاہانہ لائف سٹائل جیل جانے کے بعدبھی نہ بدل سکا،مریم نواز نے جیل میں چارہائی پر بچھانے کے لیے کیا چیز مانگ لی؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہوجائیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کو لوہے کی چارپیاں دے دی گئیں۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو جیل میں لوہے کی چارپائیاں دی گئی ہیں۔جو سفیدسوتی نوارسے بُنی ہوئی ہیں جن کے اوپربچھانے کیلئے فوم

کے گدے دئیے گئے ہیں یہ چارپائیاں بہترکلاس کے اسیروں کودی جاتی ہیں۔اس سے قبل نوازشریف اورکیپٹن (ر)صفدرزمین پرمیٹرس بچھا کر سوتے رہے۔ جبکہ مریم نوازکوپہلے ہی اسی قسم کی چارپائی دی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق مریم نواز نے چارپائی پر گدے کے بجائے تلائی منگوائی۔ جب کہ نواز شریف کے لیے 3 ڈاکٹروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے۔یاد رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ۔۔۔جیل ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے نئے کمرے کا باتھ روم قدرے بہتر ہے۔دو روز قبل گرمی اور حبس کے باعث نواز شریف کی طبیعت میں بے چینی پائی گئی۔ جس پر ان کا چیک اپ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بلڈ پریشر، شوگر اور نبض چیک کی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو جیل کے اندر تیار کیا گیا کھانا دیا گیا لیکن نواز شریف اور مریم نواز نے جوس، بریڈ اور تازہ پھلوں پر ہی اکتفا کیا۔نواز شریف نے اپنے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ پانچ وقت نماز اور رات کو نوافل کی ادائیگی بھی شروع کر دی ہے۔ نواز شریف نے دن اپنے کمرے کے سامنے کھُلے کمپاؤنڈ میں گزارا او جیل انتظامیہ سے قیدیوں

کو دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی معلومات بھی حاصل کیں۔ نواز شریف علی الصبح داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ چہل قدمی بھی کرتے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس