شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عمران خان 4سال سے کس چیز سے بچ رہے ہیں ؟ اگریہ بات سامنے آگئی توآپ حیران رہ جائیں گے


اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک میں موجود تمام شیڈول بینکوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو سال 2009 سے سال 2013 تک غیر ملکی ذرائع سے ہونے والی فنڈنگ کی تفصیلات براہ راست الیکشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔اس حوالے سے تمام بینکوں کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسران کو تفصیلی ہدایات

جاری کردی گئیں ہیں، جس میں تحریک انصاف کے تمام بینک اکاؤنٹس، بیرونِ ملک سے رقم کی منتقلی اور ملک میں اور بیرونِ ملک موجود پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی ماہانہ بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کرنے کا کہا گیا۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے یہ ہدایات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 3 جولائی کو جاری کردہ احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے دیں، جوپی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے آڈٹ کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کے سربراہ اور ای سی پی کے ڈائریکٹر جنرل برائے قانون نے جاری کیے تھے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں سال اپریل میں اسکروٹنی کمیٹی قائم کی تھی جسے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات ایک ماہ میں مکمل کر نے کا کام سونپا گیا تھا۔تاہم اس حوالے سے کمیٹی کودیے گئے اختیارات کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی گئی تھی کیوں کہ کمیٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات، ان کی بینک اسٹیٹمنٹس اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کے مطالبے کو پی ٹی آئی مسلسل نظر انداز کررہی تھی۔اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک رکنی بینچ تحریک انصاف کی جمع کرائی

گئی تحریری درخواست کی سماعت بھی کرے گا جس میں الیکشن کمیشن کےمطالبے کو اختیارات سے تجاوز اور کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔یاد رہے کہ نومبر 2014 میں الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے بعد اسے روکنے کے لئے تحریک انصاف کی یہ چوتھی درخواست ہے۔اس ضمن میں ہونے والی گزشتہ سماعت سماعت میں تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ درخواست گزار اور پی ٹٰی آئی کے بانی اراکین میں شامل اکبر ایس بابرکا نام مقدمے سے خارج کیا جائے کیوں کہ اب وہ مبینہ طور پر پارٹی کا حصہ نہیں، جبکہ ای سی پی کے 8 مئی 2017 کو دیے جانے والے فیصلے میں انہیں پارٹی کا حصہ گردانا گیا تھا۔اس حوالے سے جب مدعی اور تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اکبر بابر سے گفتگو کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو 16 جولائی تک تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ہمیں باضابطہ طور پر اس سے آگاہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب انہوں نے اسٹیٹ بینک کی اس کاوش کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران خان گزشتہ 4 سالوں سے انصاف اوراحتساب سے بچ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کوئی شبہ نہیں اگر ایک مرتبہ تحریک انصاف کو حاصل غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کردی گئیں تو لوگ فنڈنگ کی رقم اور اس میں ہونے ولای دھوکہ دہئ دیکھ کر حیران ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بینک کے حالیہ احکامات عمران خان کے ان عوامین بیانات کی تردید کرتے ہیں جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی جماعت ای سی پی کو منی ٹریل اور رقوم کی منتقلی کی تفصیلات جمع کروا چکے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس