شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسارہے گا،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی


اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،میرپورخاض ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس

دوران ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہےجبکہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، پشاور،کوہاٹ، ہزارہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:چکوال 62، اسلام آباد(زیرو پوائینٹ 32، بوکرہ 14، سید پور 03، گولڑہ 01)،کامرہ 31، راولپنڈی(شمس آباد22، چکلالہ18)،خیبرپختونخوا: پشاور 10، کوہاٹ 05 اور بالاکوٹ میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئیگزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم

ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین، چلاس45، پٹن، دادو اورسبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس