شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

امیرجماعت اسلامی سراج الحق پرحملہ


پشاور(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی این اے 7 اپر دیر میں انتخابی ریلی پر مخالفین کی جانب سے پتھراؤاور فائرنگ کی گئی جس پر بھگڈر مچ گئی اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع مطابق سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں این اے 7 اپردیر میں جماعت اسلامی کی انتخابی مہم جاری تھی کہ مخالفین نے پتھراؤ اور فائرنگ شروع کر دی جس سے

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھگدڑ مچنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ ریلی پر فائرنگ اے این پی کے امیدوار ملک بہادر نے کی،ان کا کہناتھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرادیاہے مگر پولیس نے تعاون نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ ناخوشگوارواقعات کے باوجودانتخابی مہم جاری رکھوں گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس